ایران نے کیا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ 400 بلیسٹک میزائلوں سے

بلیسٹک میزائل

نیوز ٹوڈے :  ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی ۔ اسرائیلی عوام پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہو گئ - ایرانی حملے میں لا تعداد افراد زخمی ہو گۓ ۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل پر تبریز ، خرم آباد ، راک ، کرج اور اصفہان کے علاقوں سے 400 بلیسٹک میزائل داغے ہیں جس سے بیت المقدس سمیت سارے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے- ایرانی میزائلوں سے بچنے کیلے اسرائیلی شہری محفوظ پناہ گاہوں کی طرف دوڑتے نظر آنے لگے - اسرائیل کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شیرون اور تل ابیب میں 2 راکٹ گرے ہیں اور ایمبولینس سروسز کا کہنا ہے کہ 2 افراد زخمی ہوۓ ہیں -

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہے اور اسرائیل کے تمام ایئر پورٹس پر موجود مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے - ایرانی میڈیا "تہران ٹائمز" کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیواٹم ایئر بیس پر حملہ کیا ہے - دوسری جانب امریکی صدر (جوبائیڈن) نے امریکی فوج کو حکم دیا ہے کہ اسرائیل کا دفاع کرے اور ایران سے آنے والے میزائلوں کو مار گراۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+