اسرائیل پر میزائلوں کی برسات ، غزہ اور لبنان میں جشن
- 02, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد غزہ اور لبنان میں جشن کا سماں ہو گیا - اسرائیل پر ایرانی میزائلوں کی بارش ہوتے ہی لبنا ن اور غزہ کے شہری جشن منانے لگے - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کی طرف سے کیے گۓ اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد لبنان کے دارالحکومتی شہر بیروت میں آتش بازی کی گئی - غزہ کے شہری بھی سڑکوں پر آ گۓ - اور جشن منانے لگے - ایران نے اسرائیل پر 400 بلیسٹک میزائل داغے ہیں ـ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں میزئل داغے ہیں -
اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد ایران کی پاسداران انقلاب جماعت کے لڑاکوں نے بیان دیا ہے کہ اسرائیل پر ایران کا یہ حملہ (حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ) کی شہادت کا بدلہ ہے - پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے کوئی جوابی عمل کیا تو اس کو دوبارہ اس کا جواب دیا جاۓ گا ـ جولائی کے مہینے میں تہران میں ہوۓ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران پر اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کا دباؤ تھا لیکن ایران نے اس کا جواب نہیں دیا تھا -جس پر اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ حزب اللہ جماعت کے جنرل سیکرٹری حسن نصراللہ کو بھی شہید کر دیا تھا -
تبصرے