اسرائیل نے اگر جوابی حملہ کیا تو اسے بھر پور جواب ملے گا ایرانی وزیر خارجہ
- 02, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ہمارا عہد پورا ہو گیا اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو دوبارہ بھر پور جواب دیں گے ایران کے وزیر خارجہ (عباس عراقچی) نے اسرائیل پر ایرانی میزائلوں کی برسات پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنا دفاع کیا ہے - سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کوجواب دینے کیلیے 2 مہینے تک انتطار کیا کہ شاید غزہ میں جنگ رک جاۓ - ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اپنی کاروائی کر چکا ہے اب اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو اسے اس کا اس بھی بھیانک جواب دیا جاۓ گا -
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے اپنے تحفظ کیلیے حملہ کیا ـ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا ایران نے اس حملے میں لبنان اور غزہ پر حملوں کیلیے استعمال کیے جانے والے اڈوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے - دوسری جانب اسرائیل نے بھی ایران کو جوابی حملے کی دھمکی دے دی ہے -ایران نے اسرائیل پر منگل کی شام بڑا میزائل حملہ کیا -اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 102 میزائل داغے جس سے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے - جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 400 بلیسٹک میزائل داغے ہیں -
تبصرے