سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم نے ایرانی حملوں کا فوری جواب دینے کا مطالبہ کر دیا

نفتالی بینیٹ

نیوز ٹوڈے :   سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم (نفتالی بینیٹ) نے بن یامین نیتن یاہو حکومت سے ایران پر جوابی کارروائی کا مطالبہ کر دیا ـ سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم نے جاری کردہ بیان میں کہا 'کہ 50 سال کے دوران اسرائیل کو پہلا بڑا موقع ملا ہے کہ وہ مشرق کا حلیہ تبدیل کر دے - نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ بے شک ایرانی قیادت شطرنج کے بہترین کھلاڑی ہیں لیکن نھوں نے اسرائیل پر براہ راست حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے-

سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو بھی فوری جواب دیتے ہوۓ ایران کے ایٹمی پروگرام اور بجلی گھروں کو تباہ کرد ینا چاہیے - سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا موقع کبھی کبھی آتا ہے کہ تاریخ آکے دروازے پر دستک دے اور آپ دروازہ کھول دیں اسلیے ہمیں یہ موقع نہیں گنوانا چاہیے - نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو چاہیے ایرانی حملوں کا فوری جواب دے اورایران کی دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+