بینکوں میں پیسے رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

بینک

نیوز ٹوڈے :   اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بینک ڈپازٹس میں رکھی گئی رقم کی گارنٹی میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

بینکوں میں رقم رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، اسٹیٹ بینک نے ڈپازٹس میں رکھی گئی رقم کی گارنٹی میں 100 فیصد اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 10 لاکھ تک کے تمام بینک اکاؤنٹس کو ضمانتی قرار دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے، ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن 5 لاکھ تک۔ بینک کھاتوں کی ضمانت لیتا تھا۔

بینک ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کے بورڈ نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے فیصلے کے مطابق ملک کے 96 فیصد بینک اکاؤنٹس کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے، بینک ڈپازٹ پروٹیکشن کے رکن بینکوں کے 77 ملین اکاؤنٹس کو محفوظ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق۔ ممبر بینکوں میں 8 کروڑ کھاتے دار ہیں۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+