کھیل کے میدان سے بڑا استعفیٰ سامنے آگیا

بابر اعظم

نیوز ٹوڈے :   پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستانی ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر فخر محسوس کرتا ہوں، بطور کھلاڑی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے تیار ہوں۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے اہل خانہ اور قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ دیا ہے، وہ کئی دنوں سے کپتانی کے حوالے سے اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت کر رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں شامل بابر اعظم کے قریبی دوستوں نے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم کا چیمپئنز کپ میں کپتانی قبول کرنے سے انکار بھی ان کی کپتانی سے مستعفی ہونے کی جانب پہلا قدم تھا۔ یاد رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ سال ورلڈ کپ میں شکست کے بعد نومبر میں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان اور شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیا تھا تاہم ون ڈے کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ لیکن پھر اس سال مارچ میں بابر اعظم کو ایک بار پھر پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کا کپتان بنا دیا گیا۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 43 ون ڈے کھیلے جن میں 26 جیتے اور 15 ہارے، اس کے علاوہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 85 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 48 جیتے اور 29 میں شکست کھائی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+