اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو دہشت گردوں کا حامی قرار دیتے ہوئے ان کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی
- 02, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے تل ابیب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوٹیریس کو اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کی شدید مذمت نہ کرنے پر اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔
اسرائیل کاٹز نے کہا کہ جو شخص ایران کے حملے کی مذمت نہیں کر سکتا وہ اسرائیل میں داخل ہونے کے قابل نہیں، یہ اسرائیل مخالف سیکرٹری جنرل ہے جو دہشت گردوں، ریپ کرنے والوں اور قاتلوں کی حمایت کرتا ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا تھا کہ ’میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی شدید مذمت کرتا ہوں، اسے فوری طور پر روکنا چاہیے، ہمیں اس کی اشد ضرورت ہے۔
تبصرے