حملہ بظاہر ناکام رہا، ایران کو نتائج بھگتنا ہوں گے: جوبائیڈن

جوبائیڈن

نیوز ٹوڈے :   امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کا حملہ بظاہر ناکام ہو گیا ہے، ایران کو حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی مکمل حمایت حاصل ہے، امریکا نے اسرائیل کے دفاع میں فعال کردار ادا کیا، مستقبل میں اسرائیل کے دفاع میں مدد کے لیے تیار ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکی قومی سلامتی ٹیم اسرائیلی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر نے اسرائیل پر ایرانی حملے کے دوران صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وائٹ ہاؤس میں اجلاس بلایا تھا، ملاقات میں نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس بھی موجود تھیں۔

ملاقات کے دوران امریکی صدر بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل کے دفاع کا حکم دیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+