ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول نے نئی ہدایات جاری کر دیں

ائیر ٹریفک کنٹرول

نیوز ٹوڈے :    ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد پاکستان ائیر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔سول ایوی ایشن (سی اے اے) ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایران، افغانستان اور گردونواح سے آنے والی تمام پروازوں کی کڑی نگرانی کرے۔ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو پاکستان کی فضائی حدود کے قریب ہر قسم کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کے بعد اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے متعلق پروازوں کے منصوبوں کو دوبارہ ترتیب دیا جا رہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے تک ایرانی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائیں گی۔ اور ترکی کے لیے پروازیں، جبکہ سدرن کوریڈور کو متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور سعودی عرب کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے منگل کو اسرائیل پر حملہ کر کے کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ .اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل داغے گئے۔

اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چند لمحے قبل ایرانی فضائیہ نے اسرائیل پر کئی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، جس میں کئی اہم فوجی اور سیکیورٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسرائیل پر حملہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔ ان حملوں کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+