"آج کا حملہ ریاست پر حملہ ہے" اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے پر امریکی ردعمل

امریکی ردعمل

نیوز ٹوڈے :    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملہ کیا ہے، آج کا حملہ ریاست پر حملہ ہے، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے سے آگاہ ہیں، ایران نے اسرائیل پر 200 کے قریب میزائل فائر کیے، حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر حملے سے پہلے امریکا کو آگاہ نہیں کیا، اسرائیل  اور امریکا رابطے میں تھے، وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اتحادیوں سے بھی بات چیت کررہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا نے ایران کے میزائل حملے روکنے میں اسرائیل کی مدد کی، امریکی تنصیبات ایرانی حملے سے محفوظ ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران برسوں سے دہشت گرد گروپوں کی سرپرستی کررہا ہے، حماس مذاکرات کی میز پر نہیں آرہی، حماس کے مذاکرات پر رضامند نہ ہونے کی وجہ سے جنگ بندی نہیں ہوسکی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+