اسرائیل چند روز میں ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی میڈیا
- 02, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ایران نے گزشتہ روز اسرائیل پر 190 بیلسٹک میزائل داغے تھے اور اس حوالے سے ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ 90 فیصد میزائلوں نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے زیادہ تر میزائلوں کو امریکا کی مدد سے ناکام بنایا گیا، کچھ میزائل زمین پر گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایران کی جانب سے حملے کے بعد صدر مسعود نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا گیا ہے جب کہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر اگلا حملہ مزید تکلیف دہ ہوگا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کے حملے کے ردعمل میں کہا کہ وہ اپنے اصول پر قائم رہیں گے کہ ہم اس پر حملہ کریں گے جو ہم پر حملہ کرے گا۔
علاوہ ازیں اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے موجودہ اسرائیلی حکومت سے ایران کے میزائل حملوں کے جواب میں ایران پر حملہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں پہلی بار اسرائیل کے پاس مشرق وسطیٰ کا چہرہ بدلنے کا بہترین موقع ہے۔
اب اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ چند دنوں میں اسرائیل ایران کی تیل کی تنصیبات اور اسٹریٹیجک مقامات پر حملہ کر کے انہیں نشانہ بنائے گا۔
اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے حسن اللہ کو شہید کردیا تھا۔ قتل کا بدلہ لیا۔
تبصرے