اسرائیل پر اگلا حملہ زیادہ تکلیف دہ ہو گا، ایرانی سپریم لیڈر نے خبردار کر دیا

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

نیوز ٹوڈے :    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کا اگلا حملہ بہت زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا۔

اسرائیل پر حملے کے بعد سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسرائیل کو وارننگ جاری کی۔آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کی مدد سے صہیونی ریاست کا مقابلہ کرنے والا مزاحمتی محاذ مزید سخت اور تکلیف دہ ہوگا۔

اسرائیل پر اگلا حملہ زیادہ تکلیف دہ ہو گا، ایرانی سپریم لیڈر نے خبردار کر دیا۔

اسرائیل پر اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا: ایرانی سپریم لیڈرکی وارننگ
آیت اللہ خامنہ ای نے یہ پوسٹ عبرانی زبان میں سوشل میڈیا پر کی تھی اور یہ پوسٹ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کے چند لمحوں بعد کی گئی تھی۔قبل ازیں سپریم لیڈر کے ایکس کے آفیشل اکاؤنٹ نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائے گئے میزائلوں کی تصویر پوسٹ کی تھی اور اس میں لکھا تھا 'نصر من اللہ و فتح قریب'۔

اس ٹویٹ کو چند منٹوں میں سینکڑوں بار ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل کو نشانہ بنایا گیا۔ ہر طرف سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکروں میں پناہ لے لی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور شیرون میں راکٹ گرنے کی اطلاع ہے اور اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی ایمبولینس سروسز کا کہنا تھا کہ میزائل حملوں کے دوران پناہ گاہوں میں پہنچنے کے رش میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے اور انہیں طبی امداد دی گئی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں اور ہوائی اڈوں پر موجود تمام مسافروں کو نکال لیا گیا ہے۔تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے F-35 لڑاکا طیاروں کے اڈے نیو ایٹم ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+