ملالہ یوسفزئی نے غزہ متاثرین کے لیے ہنگامی امدادی فنڈ کا اعلان کردیا
- 02, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ کے متاثرین کے لیے ہنگامی امدادی فنڈ کا اعلان کیا۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ وہ غزہ کے متاثرین کے لیے مزید تین لاکھ ڈالر جاری کر رہی ہیں جو فلسطینی بچوں کی بحالی کے لیے کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کو دی جائیں گی۔
ملالہ کے مطابق یہ فنڈ غزہ کے بچوں کے لیے خوراک، صاف پانی اور طبی امداد فراہم کرے گا۔ ملالہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ روزانہ غزہ کے فلسطینی بچوں کے بارے میں سوچتی ہیں جن پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کی جا رہی ہے، ان کے گھر اور اسکول تباہ کیے گئے ہیں اور وہ اپنے پیاروں سے بچھڑ کر تنہا رہ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملالہ فنڈ اکتوبر 2023 میں بھی انسانی حقوق کی تنظیموں کو 300,000 ڈالر جاری کر چکا ہے۔
تبصرے