امریکہ نے یران پر جوابی کارروائ میں اسرائیل کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا

جوبائیڈن

نیوز ٹوڈے :   امریکہ کے صدر (جوبائیڈن) نے ایران پر جوابی حملوں میں ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے میں اسرائیل کی حمایت سے صاف انکار کر دیا - امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو واضح الفاظ میں بتا دیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملوں میں ہم اس کا ساتھ نہیں دیں گے - ایران کی جانب سے کیے جانے والے اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں پر حملوں کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ ، اسرائیل کی بھر پور حمایت جاری رکھے گا - اسرائیل پر کیے گۓ ایران کے میزائل حملوں کی وجہ سے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں لگا دی جائیں گی -

اسرائیل پر ہوۓ ایرانی حملوں سے بننے والی صورتحال پر اپنے اتحادی ممالک سے بات چیت کے بعد جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ جرمنی ، جاپان ، برطانیہ ، اٹلی ، فرانس ، کینیڈا اور جی سیون ممالک ایک ہی بات پر متفق ہوۓ ہیں کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل کے جوابی حملے متناسب ہونے چاہیئں - جوبائیڈن نے کہا کہ پوار مشرق وسطیٰ اس وقت خطرے میں گھرا ہوا ہے ـ جی سیون ممالک ایران پر نئی پابندیاں لگانے پر بھی متفق ہیں - دو دن پہلے (حماس رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ سربراہ حسن نصرالل)ہ کی شہادت کا بدلہ لینے کیلیے ایران نے اسرائیل پر 400 بلیسٹک میزائلیں داغیں - ایران کے اس حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے ایران پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+