حزب اللہ نے مارے اسرائیل کے متعدد فوجی جن میں 3 کپتان بھی شامل تھے

اسرائیلی فوجی

نیوز ٹوڈے :  لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ) کے لڑاکوں نے کیا 8 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک جن میں 3 افسر بھی شامل تھے -صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں جاری حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں اپنے 8 فوجی جوانوں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کر دی ہے - صیہونی فوج کے ٹوئٹر پر دیے گۓ بیان کے مطابق جنوبی لبنان میں زمینی جنگ کے دوران ان کی فوج کے 3 کپتانوں سمیت 8 فوجی جوان حزب اللہ کے لڑاکوں نے مار دیے ہیں - "عرب میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے دن صیہونی فوج نے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی تو لبنان کے بارڈر پر موجود حزب اللہ کے لڑاکوں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی جس میں ان کے 8 فوجی مارے گۓ -

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے نہ صرف صیہونی فوج کی لبنان میں داخلے کی کو شش کو ناکام بنایا بلکہ اسے بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا ـ میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں صیہونی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کرتے ہوۓ بھی دیکھا جا سکتا ہے - صیہونی فوج نے اپنی فوج کی 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل ڈویژن 98 لبنان کی سرحد پر تعینات کر رکھی ہے اور اسرائیل نے لبنان پر زمینی حملے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے - ایک ہفتے سے جاری فضائی حملوں کے بعد اسرائیل نے لبنان پر پیر کے دن زمینی حملہ کر دیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+