شہادت سے کچھ دن پہلے ہی سپریم لیڈر نے حزب اللہ رہنما کو لبنان سے نکل جانے کا کہہ دیا تھا

آیت اللہ خامنہ ای

نیوز ٹوڈے :   ایران کے سپریم لیڈر (آیت اللہ خامنہ ای) نے اسرائیلی حملے سے کچھ دن پہلے حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ کو لبنان چھوڑ دینے کا کہہ دیا تھا ـ ایرانی نیوز ایجنسی "رائٹرز" کے مطابق ایرانی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ کو اسرائیلی منصوبہ بندی سے آگاہ کر دیا تھا اور انہیں لبنان سے چلے جانے کا کہا تھا - رائٹرز سے ہوئی ایرانی ذرائع کی حسن نصراللہ کی شہادت سے متعلق گفتگو کے مطابق سپریم لیڈر نے حملے سے کچھ دن قبل اسرائیلی ارادوں سے آگاہی دیتے ہوۓ حسن نصراللہ کو لبنان سے منتقلی کا مشورہ دیا تھا -ایرانی ذرائع کے مطابق پیجرز حملوں کے فوری بعد خامنہ ای نے حزب اللہ رہنما کو لبنان چھوڑنے کاپیغام دیا تھا -

سپریم لیڈر نے حزب اللہ رہنما کو لبنان میں اسرائیلی ایجنٹوں کی موجودگی سے بھی آگاہ کیا تھا اور یہ بھی بتایا تھا کہ اسرائیل ان کو مارنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے - ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر کا یہ پیغام لبنانی جماعت (پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عباس نلفوروشان نے حسن نصراللہ کو پہنچایا تھا) - حزب اللہ رہنما کی شہادت کے وقت کمانڈر پاسداران انقلاب بھی ان کے ساتھ بنکر میں ہی موجود تھے -ذرائع کے مطابق ایران اب سینیئر ایرانی حکام کے اندر موجود جاسوسوں کی موجودگی سے پریشان ہے - ایران اپنے سپریم لیڈر کے تحفظ کی وجہ سے پریشان ہے ـ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+