امریکی خفیہ ایجنسی کی شمالی کوریا ، ایران اور چین میں جاسوسوں کی بھرتی شروع

خفیہ ایجنسی

نیوز ٹوڈے :   امریکی خفیہ ایجنسی (سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی ۔ سی آئ اے) نے شمالی کوریا ، ایران اور چین میں بھی اپنے جاسوسوں کی بھرتی اور ٹریننگ کی مہم شروع کر دی - بین الاقوامی میڈیا "رائٹرز" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی خفیہ ایجنسی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 'امریکہ کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی ( سی آئی اے ) نے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز فیس بک ، ایکس ، ٹیلی گرام ، انسٹا گرام ، لنکڈان اور ڈارک ویب پر فارسی ، کاریائی اور مندارین زبانوں میں ہدایات جاری کر دی ہیں - ترجمان کے مطابق امریکہ روس کے اندر اپنی ان کوششوں میں کامیابی حاصل کر چکا ہے - اور دوسرے ملکوں کو بھی معلوم ہو جاۓ کہ امریکہ ان کو روزگار دینے کیلیے حاضر ہے-

ترجمان کا کہنا تھا کہ ( سی آئی اے ) عالمی سطح پر اپنی نگرانی کو بڑھا رہی ہے ـ ترجمان کا کہنا تھا کہ ان ممالک کے لوگوں کی سلامتی اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے - رپورٹ کے مطابق ( سی آئی اے ) نے جاسوسی کی کوششوں میں اضفہ کیا ہے - چین ، روس اور ایران نے خطے میں اپنی فوجی طاقت بڑھا دی ہے ـ امریکہ کے خفیہ اداروں کے شعبہ میں چین ، ایران ، روس اور شمالی کوریا کو سخت ٹارگٹ مانا جاتا ہے کیونکہ ان کی حکومتی معلومات سے آگاہی حاصل کرنا مشکل امر ہے - امریکی خفیہ ایجنسی ( سی آئی اے ) نے روس میں جاسوسوں کی ٹریننگ 2022 میں شروع کی تھی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+