سوزوکی کا بولان کی متبادل گاڑی پاکستان میں متعارف کرانے کا فیصلہ

سوزوکی ایوری

'بولان' کو جلد ہی بند کرنے کے بعد، پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی اسے مقامی طور پر تیار کردہ 'سوزوکی ایوری' سے تبدیل کرنے جا رہی ہے جسے 12 اکتوبر 2024 کو لانچ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی نے حال ہی میں اپنی مقبول ترین گاڑی Kyria کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سوزوکی ایوری کو پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا جا سکتا ہے جو کہ سچ معلوم ہوتا ہے۔  جس کی ممکنہ قیمت پاکستان میں 26 لاکھ روپے ہوگی۔

ڈیزائن اور انداز:

سوزوکی ایوری کا باڈی ڈیزائن باکسی ہے، چھوٹے ٹائروں اور لمبی باڈی کے ساتھ۔ بیرونی ڈیزائن پچھلے بولان سے زیادہ جدید اور مضبوط نظر آتا ہے۔ اندرونی حصے میں زیادہ جدید خصوصیات ہیں جیسے کلائمیٹ کنٹرول، ABS، اور پاور اسٹیئرنگ۔

انجن اور پاور:

گاڑی 660cc انجن کے ساتھ آتی ہے جو 49 ہارس پاور اور 62 Nm ٹارک پیدا کرتی ہے، جو شہر کے اندر کم فاصلے اور ہلکے وزن میں ڈرائیونگ کے لیے بہترین ہے۔ اس میں فیول ٹینک کی گنجائش 37 لیٹر ہے اور یہ شہر میں 19 kmpl اور ہائی وے پر 21 kmpl کا مائلیج دیتا ہے۔

قیمت:
مقامی طور پر سوزوکی ایوری کی متوقع قیمت 26 لاکھ روپے ہوگی جبکہ بولان کی  قیمت 19 لاکھ 40 ہزار روپے ہے، یعنی دونوں میں 6 لاکھ 60 ہزار روپے کا فرق ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+