پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

نیوز ٹوڈے :   پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز کے بعد تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر  980 پوائنٹس کے اضافے 100 انڈیکس سے 82947 کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کچھ دنوں سے مثبت کاروباری رجحان دیکھا جارہا ہے اور اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں سے ایک آئی ایم ایف بھی ہے۔  شرح سود کو کم کر سکتا ہے اور حکومت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا سکتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+