اسرائیل کے بعد یہودیوں کی سب سے زیادہ آبادی دنیا کا کون سا ملک ہے؟

یہودیوں کی آبادی

نیوز ٹوڈے :    گزشتہ ایک سال کے دوران دنیا میں یہودیوں کی آبادی 100,000 سے بڑھ کر 1.58 ملین ہو گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا نے یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی کے پروفیسر کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ یہودیوں کی تعداد 73 لاکھ یہودی اسرائیل میں رہتے ہیں، اسرائیل میں رہنے والے یہودیوں کی تعداد میں 100,000 کا اضافہ ہوا ہے۔ 

 اسرائیل کے بعد یہودیوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکا میں مقیم ہے، امریکا میں رہنے والے یہودیوں کی تعداد اسرائیل کے مقابلے میں 10 لاکھ کم یعنی 63 لاکھ ہے۔رپورٹ کے مطابق فرانس میں 438,500 اور کینیڈا میں 400,000 یہودی آباد ہیں۔

اسرائیل، امریکہ، فرانس اور کینیڈا کے بعد 313,000 یہودیوں کی سب سے بڑی تعداد برطانیہ میں رہتی ہے۔ارجنٹائن میں 170,000 یہودی، جرمنی میں 125,000 اور روس میں 123,000 یہودی آباد ہیں۔آسٹریلیا میں 117,000 یہودی، برازیل میں 90,300 اور جنوبی افریقہ میں 49,500 یہودی آباد ہیں۔

 اسرائیلی میڈیا کے مطابق ستمبر 2024 کے اختتام تک ہنگری میں 45000، میکسیکو میں 41000 اور نیدرلینڈز میں 35000 یہودی آباد ہیں۔ اس تحقیق میں ایسے لوگوں کا شمار کیا گیا جو خود کو یہودی سمجھتے ہیں یا ان کے والدین میں سے کم از کم کوئی ایک یہودی ہے اور جو کسی دوسرے مذہب پر عمل نہیں کرتا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+