پاکستان کو پہلی بار کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
- 04, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان کو پہلی بار کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی ملی ہے۔چیئرمین ساؤتھ ایشیا ایتھلیٹکس اکرم ساہی کے مطابق چیمپئن شپ 24 نومبر کو پاکستان میں ہوگی، کراس کنٹری چیمپئن شپ کے مقام کا اعلان چند روز میں کردیا جائے گا۔ حکومت نے کراس کنٹری چیمپئن شپ کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔ 2 مینز کیٹیگری کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔
چیمپئن شپ میں مینز سینئر اور انڈر 20 کے مقابلے شامل ہیں، چیمپئن شپ میں 7 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
تبصرے