خان صاحب ضد چھوڑ کر آصف زرداری سے سیاسی وفاداری کا عہد کریں، راجہ پرویز اشرف
- 04, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خان صاحب اپنی ضد چھوڑ کر آصف زرداری سے سیاسی وفاداری کا عہد کریں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کا اتفاق ضروری ہے، انشاء اللہ نومبر میں آئینی عدالت اپنا کام شروع کر دے گی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئینی عدالت بنا کر میثاق جمہوریت کی تکمیل چاہتی ہے، پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے فلسطین مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم سب فلسطینی اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے متحد ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں طاقت کا استعمال بند کریں۔
تبصرے