ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کمی
- 07, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 3.68 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 3.81 ملین ٹن سے 3 فیصد کم ہے۔
ستمبر 2024 میں ملک میں 1.27 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.85 ملین ٹن پٹرول، 1.42 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.21 ملین ٹن فرنس آئل فروخت ہوا۔گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1.85 ملین ٹن پٹرول، 1.44 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.35 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔
تبصرے