ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا
- 07, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پاکستان نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان شان مسعود نےملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔شان مسعود نے کہا کہ ہماری ٹیم میں 2 اسپنرز اور 3 فاسٹ باؤلرز ہیں، ہم چیزیں بدل کر ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب انگلش کپتان اولے پاپ نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کرتے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
ٹیم میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سلمان علی آغا وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ نسیم شاہ شاہین آفریدی، اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے