ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے 2000 رنز مکمل کر لیے
- 07, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کیریئر کے 2000 ٹیسٹ رنز مکمل کر لیے۔شان مسعود نے 67 اننگز میں 2000 ٹیسٹ رنز مکمل کیے، شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ میں 117 رنز مکمل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔ بیٹنگ کی وجہ سے انگلینڈ کے سابق کرکٹرز نے ملتان کی پچ پر تنقید شروع کردی۔
سابق انگلش سابق کپتان مائیکل وان اورکرکٹرز کیون پیٹرسن نے ملتان کی پچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملتان وکٹ باؤلرز کا قبرستان ہے۔
مائیکل وان نے کہا کہ ملتان کی وکٹ سڑک دکھا رہی ہے، شان مسعود کی بیٹنگ دیکھ کر اچھا لگا، انہیں پچ سے بہت کھیل مل رہا ہے۔
تبصرے