پاکستان میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

انٹرنیٹ

نیوز ٹوڈے:    انٹرنیٹ کی سست رفتار سے تنگ صارفین کے لیے خوشخبری ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سٹار لنک کو لائسنس جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیز رفتار سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی سہولت ملنے کے امکانات روشن ہوگئے، پی ٹی اے نے اسٹار لنک کو لائسنس جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق اسٹار لنک کا لائسنس تیار ہے، صرف سیکیورٹی کلیئرنس باقی ہے، جیسے ہی سٹار لنک کو لائسنس جاری کیا جائے گا، سٹار لنک کو پاکستان میں سروس فراہم کرنے کے لیے سپارکو کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا ہو گا۔

پی ٹی اے کے مطابق سٹار لنک کو سپارکو کے ساتھ تجارتی معاہدہ بھی پی ٹی اے کو جمع کرانا ہو گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+