پی سی بی نے نئی پوزیشن متعارف کرادی

پاکستان کرکٹ بورڈ

نیوز ٹوڈے :    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یوتھ ڈویلپمنٹ کے سربراہ کا عہدہ متعارف کرادیا۔ پی سی بی نے یوتھ ڈویلپمنٹ کے سربراہ کی تلاش شروع کر دی ہے جس کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ 13 سے انڈر 19 تک کرکٹ کی ترقی کے لیے ذمہ دار ہوگا۔

یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ علاقائی اکیڈمیوں، کوچز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر ملک بھر میں ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے لیے کام کریں گے۔ یوتھ ڈویلپمنٹ کے سربراہ کے پاس کم از کم 50 ٹیسٹ یا ون ڈے میچوں کے ساتھ پی سی بی لیول 2 کی منظوری ہونی چاہیے۔ 

یوتھ ڈیولپمنٹ کا سربراہ نچلی سطح پر ڈھانچہ بنانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش کرے گا۔ پی سی بی کے مطابق امیدوار ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کے عہدے کے لیے 24 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کے لیے مشہور سابق کرکٹرز کو لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی نے حال ہی میں سابق کرکٹرز سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اظہر علی یوتھ ڈویلپمنٹ کے سربراہ کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+