ملک میں سونے کی قیمت میں کافی کمی ہوئی ہے

سونے کی قیمت

نیوز ٹوڈے :   ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ ملک بھر میں آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کمی سے 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے ہوگئی۔  10گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کم ہو کر  2 لاکھ 32 ہزار 393 روپے ہو گیا۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالر کی کمی سے 2617 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+