ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بند کرنے کا فیصلہ
- 10, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو کو 40 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریفائنری 10 اکتوبر سے 18 نومبر تک طے شدہ دیکھ بھال کے کام کے لیے بند رہے گی۔
ترجمان اوگرا نے بھی ریفائنری کو ایک ماہ کے لیے بند کرنے کی تصدیق کردی، ترجمان کا کہنا ہے کہ ریفائنری بند کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ڈیزل کی کوئی کمی نہیں ہوگی، 70 فیصد پیٹرول پہلے ہی درآمد کیا جاتا ہے، اضافی منگوانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
تبصرے