پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا، مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان

نیوز ٹوڈے :   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور جے یو آئی کے مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔پی ٹی آئی کے وفد میں رؤف حسن، بیرسٹر گوہر، حامد خان اور سلمان اکرم راجہ شامل تھے جبکہ جے یو آئی کے وفد میں مولانا فضل الرحمان، عبدالغفور حیدری، کامران مرتضیٰ اور مولانا عبدالوصی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے مجوزہ مسودے پر غور کرنے کے علاوہ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے بھی مسودے پر اپنی سفارشات پیش کیں۔

جے یو آئی کی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے قوم کو بچایا ہے، آنے والے دنوں میں قوم کو اچھی خبر ملے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم قوم، پارلیمنٹ اور عدلیہ کے لیے متحد ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+