سپر سٹار کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
- 11, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ٹینس کی دنیا کے سپر سٹار سپین کے رافیل نڈال نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 22 گرینڈ سلیم جیتنے والے 38 سالہ رافیل نڈال اس سیزن کے اختتام پر کھیل سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
وہ اس سال اپنا آخری ایونٹ ڈیوس کپ کی صورت میں کھیلیں گے جو نومبر میں منعقد ہوگا۔ رافیل نڈال نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ شائقین کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ ٹینس سے ریٹائر ہو رہے ہیں، سچ یہ ہے کہ میں نے چند سال مشکل سے گزارے ہیں۔ لیکن یہ پچھلے 2 سال خاصے مشکل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رافیل نڈال اپنے کیریئر میں 14 فرنچ اوپن سمیت 22 گرینڈ سلیم جیت چکے ہیں۔
تبصرے