پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان
- 14, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی ٹیم آئندہ ماہ نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، اس دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچزاور 3ون ڈے کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کے لیے آسٹریلوی ٹیم اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں شین ایبٹ، کوپر کونولی، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلز، مارنس لیبسچین، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹونز اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹرز مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ والدین کی چھٹی پر ہیں اس لیے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
آسٹریلوی چیف سلیکٹر کا بیان
آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ کے حوالے سے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہے اس لیے اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔
جارج بیلی نے کہا کہ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ان کے سکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچز 4، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے، آسٹریلوی ٹیم کا اعلان ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے بعد میں کیا جائے گا۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے