گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، جانیے نئی قیمتیں

گھی اور کوکنگ آئل

نیوز ٹوڈے :    آٹے کے بعد اوپن مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 50 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد گریڈ III کا گھی 390 روپے سے بڑھ کر 440 روپے فی کلو، گریڈ II کا گھی 450 روپے سے بڑھ کر 470 روپے فی کلو اور گریڈ I کا گھی 480 روپے سے بڑھ کر 490 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں طلب اور رسد کا مسئلہ ہے، دوسری جانب گھی آئل کمپنی مالکان کے مطابق مارکیٹ میں عدم استحکام کے باعث قیمتیں بڑھیں، ہم نے قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب میں… آٹے کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+