روٹی کی نئی قیمت مقرر

روٹی

نیوز ٹوڈے :    وفاقی دارالحکومت میں روٹی کی نئی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ میں نان بائی ایسوسی ایشن اور دیگر سے ملاقات کی۔ جس میں نان بائی ایسوسی ایشن اور دیگر کے ساتھ روٹی اورنان کی نئی قیمتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق روٹی کی نئی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے باہمی مشاورت سے مقرر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 120 گرام روٹی کی قیمت 100 روپے ہوگی۔  جب کہ 120 گرام نان کی قیمت 100 روپے ہوگی۔  نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اکتوبر بروز اتوار سے ہوچکا ہے-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+