سعد رفیق کا حکومت کو مشورہ ہے کہ وہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کرائے

سعد رفیق

نیوز ٹوڈے :   مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کا اہتمام کرے۔اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر احتجاج کا بہانہ ختم کرے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی اپنے قائد سے ملاقات کا اہتمام کرے۔سعد رفیق نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے موقع پر محاذ آرائی سے گریز کیا جائے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا تو احتجاج کا کوئی اور بہانہ ڈھونڈ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے جس میں چینی وزیراعظم کے علاوہ بھارتی، روسی اور ایرانی وفود پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد پرپاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کا اعلان کیا ہے اور پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اگر ہمیں عمران خان سے ملاقات کا وقت دیا گیا تو احتجاج کی کال واپس لے لیں۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+