تحریک انصاف کے بغیر 26ویں آئینی ترمیم نہیں ہو سکتی، جے یو آئی
- 15, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم تحریک انصاف کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کو نظر انداز نہیں کر سکتے، تحریک انصاف کے بغیر ہم اسے متفقہ آئین نہیں کہہ سکیں گے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آئینی عدالتوں کے قیام پر انہوں نے تجویز دی ہے کہ وقت کی ضرورت کے مطابق سپریم کورٹ کے موجودہ ڈھانچے میں 5 سال کے لیے آئینی بنچ بنائے جائیں اور بعد میں اسے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ انہیں ذاتی علم ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استنبول اور عمرے کے ٹکٹ بک کرائے ہیں۔
تبصرے