اسلام آباد: ایس سی او اجلاس کے دوران 15 اور 16 اکتوبر کا ٹریفک پلان

ٹریفک پلان جاری

نیوز ٹوڈے :    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر جڑواں شہروں میں مختلف اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 15 اور 16 اکتوبر کا ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ سے روات کا راستہ اختیار کر سکیں گے، جب کہ جی ٹی روڈ سے پشاور جانے کے لیے روات کا راستہ استعمال کر سکیں گے، چک بیلی روڈ، چکری اور ٹیکسلا موٹروے تجویز۔ جی فائیو، جی 6 اور ایف 6 مارگلہ روڈ سے راولپنڈی تک نائنتھ ایونیو کا راستہ طے کر دیا گیا ہے جبکہ فیصل ایونیو سے زیروپوائنٹ جانے والی ٹریفک کو نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

بارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے لوگ رنگ روڈ، بنی گالہ لہتراڑ روڈ استعمال کر سکیں گے جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے افراد صدر، مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کر سکیں گے۔زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو سے کورل چوک تک ایکسپریس وے کو دونوں اطراف سے بند کیا جائے گا، اسٹیڈیم روڈ نائنتھ ایونیو سگنل سے کرنل شیر خان شہید روڈ سے فیض آباد تک کھلی رکھی جائے گی۔

پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک ٹیکسلا موٹر وے اور ترنول پھاٹک کے راستے فتح جنگ موٹروے جا سکتی ہے جبکہ لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ کے راستے چکری موٹر وے استعمال کر سکتی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد میں 14 سے 16 اکتوبر تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+