حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے تیز کر دیے، میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات

حملوں میں شدت

نیوز ٹوڈے :    اسرائیل پر لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے حملوں میں شدت آ گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کی جانب میزائل حملے کیے   خطرے کے پیش نظر تل ابیب کا بن گوریون ایئرپورٹ بند کر دیا گیا لاکھوں اسرائیلی پناہ گاہوں میں چلے گئےکامیل قصبے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے لبنان کے قصبے ایتا الشعب میں بھی اسرائیلی فوج پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا جس میں متعدد فوجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کا ایک میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ شمالی اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے میڈیا آفس پر بمباری کی گئی جس کے دوران 21 افراد شہید ہوگئے۔

ادھر لبنان کی کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کا حکم دیا ہے جب کہ برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی نے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر اسرائیلی حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+