ایرانی حملے میں اسرائیل کے کتنے گھروں کو نقصان پہنچا اور کتنا مالی نقصان ہوا؟ اسرائیلی میڈیا پھٹ پڑا

حملہ

نیوز ٹوڈے :    اسرائیلی میڈیا نے یکم اکتوبر کو ہونے والے ایرانی حملے کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے سب سے مہنگا حملہ قرار دیا جس سے اسرائیل کو بے پناہ مالی نقصان ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج نے ابھی تک ایرانی حملے کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی ہیں تاہم تقریباً 2500 اسرائیلیوں نے ہرجانے کے لیے انشورنس کلیمز جمع کرائے ہیں جس سے اسرائیل کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگایا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی تجارتی مرکز تل ابیب میں 2500 گھروں کو نقصان پہنچا اور ایرانی حملے سے اسرائیل میں گھروں کو 53 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا۔ خبر کے مطابق حملے میں اسرائیل کے 2 فوجی مراکز کو بھی شدید نقصان پہنچا، اسرائیلی فضائیہ کے تل نوف اور نیو اتم مراکز کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی حملہ ایک سال قبل جنگ کے آغاز کے بعد سے سب سے مہنگا حملہ ہے اور ایرانی میزائل کو روکنے کے بعد ملبے سے ہونے والے نقصانات کا ابھی تک ڈیٹا جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کے جواب میں اسرائیل پر سینکڑوں میزائل داغے تھے جس سے اسرائیلی املاک کو واضح طور پر نقصان پہنچا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+