جھوٹا نبوت کا دعویٰ کرنے والا ترکی میں گرفتار

شہری مصطفیٰ شبوک

نیوز ٹوڈے :     ترکی میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے ترک شہری مصطفیٰ شبوک کو اس کے پیروکاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق "المہدی المنتظار" ہونے کا دعویٰ کرنے والے مصطفیٰ شبوک کو ترکی کے صوبے کناکلے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔مصطفیٰ شبوک نے 2023 میں ترکی میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے لیے رہائش کا انتظام شروع کیا جس کے بعد انھوں نے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر ایک مذہبی گروپ قائم کیا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر اپنے عقائد اور نظریات پیش کرتے ہوئے اس نے مذہبی نشانات حاصل کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ العربیہ کی رپورٹ میں دیگر ترک ویب سائٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملعون مصطفیٰ شبوک نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے مذہبی نشانیاں حاصل کی ہیں۔ خواب میں 'عہد کے تابوت' کے مقام کا ذکر ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ شبوک نے اپنے جھوٹے دعوؤں کے ذریعے اپنے پیروکاروں کو بڑھایا، انہیں اپنی جائیدادیں بیچنے کے ساتھ ساتھ قرض لینے پر بھی آمادہ کیا۔2023 سے مصطفیٰ شبوک سوشل میڈیا پر تنازعات کا شکار ہیں جس کے بعد اب انہیں گزشتہ ہفتے 15 فالوورز سمیت گرفتار کیا گیا ہے جب کہ شبوک اور اس کے پیروکاروں سے رقم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+