دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی تیسری وکٹ 168 رنز پر گری

ٹیسٹ میچ

نیوز ٹوڈے :    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے جہاں پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا لیے ہیں۔اس وقت ڈیبیو کرنے والے کامران غلام 74 رنز اور نئے آنے والے بلے باز سعود شکیل کریز پر موجود ہیں۔اوپنر عبداللہ شفیق 7 رنز بنا کر کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دونوں وکٹیں انگلش بولر جیک لیچ نے حاصل کیں۔صائم ایوب 77 رنز بنا کر میتھیو پوٹس کا شکار بنے۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، ہم سب بہت پرجوش ہیں، ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں درکار ہوتی ہیں۔انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت کر پہلے ٹیسٹ میں اچھی کامیابی حاصل کرتے تو وہ بیٹنگ کرتے۔

پاکستان پلیئنگ الیون:

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک کھلاڑی ڈیبیو کرے گا جبکہ تین اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔دوسرے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ سکواڈ میں نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عامر جمال، سعید ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+