خبردار!!! اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ ساتھ رکھتے ہیں تو ہوشیار، بڑا فراڈ بے نقاب

اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ

نیوز ٹوڈے :    ڈپلیکیٹ اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ بنا کر کروڑوں روپے نکلوانے والا گروہ بے نقاب، ملزمان نے ڈپلیکیٹ کارڈز سے کروڑوں روپے غیر قانونی طور پر نکلوائے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم عاطف شہزاد سے مختلف بینکوں کے 64 ڈیبٹ کارڈز، اے ٹی ایم کارڈز کے 2 پیکٹ اور ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گروہ شہریوں کے ڈپلیکیٹ اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ بنانے میں ملوث تھا۔ جی ہاں، بینک ملازمین گینگ لیڈر عبدالرزاق کو صارفین کا ریکارڈ فراہم کرتے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ گروہ اکاؤنٹ بیلنس، دستخط، بائیو میٹرک معلومات اور اے ٹی ایم کارڈ حاصل کرتا تھا، ملزمان ڈپلیکیٹ کارڈز سے کروڑوں روپے غیر قانونی طور پر نکلواتے تھے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+