ایشیا اوپن کروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ: پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

چاندی کا تمغہ

نیوز ٹوڈے :    پاکستان کے اختشام الحق نے ایشیا اوپن کروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔انڈونیشیا کے شہر تنگیرانگ میں جاری 6ویں ایشیا اوپن کروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے 87 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں ملائیشیا کے زبیر ایم ایس نے پاکستان کے اختصام الحق کو 5-7 اور 7-12 پوائنٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستان کے احتشام الحق کو فائنل کا رنر اپ قرار دیا گیا اور وہ چاندی کے تمغے کے مستحق قرار پائے۔اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنل میں احتشام الحق نے انڈونیشیا کے اظہر سلیم کو 13-10 اور 10-0 سے شکست دی تھی۔

ایونٹ میں مردوں کی 68 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں قازقستان کے کشینوف عزیزات نے پاکستان کے ارباز خان کو 2-1 سے شکست دی۔ارباز خان نے پہلے راؤنڈ میں 8-6 سے کامیابی حاصل کی، لیکن کشناو عزت نے واپسی کرتے ہوئے دوسرا راؤنڈ 9-7 اور تیسرا راؤنڈ 7-19 سے جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

 کوریا کی شن جیونگین نےسیمی فائنل میں پاکستان کی ملیحہ علی کو 3-0 اور 4-1 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔خواتین کی 57 کلوگرام کیٹیگری میں فلپائن کی میک کین نکول نے پاکستان کی نور فاطمہ کو 3-5 اور 7-5 کے فرق سے شکست دی۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+