پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات

نیوز ٹوڈے :    حکومت نے  پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آئندہ 15 روز کے لیے کردیا۔حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے۔

 نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ نے جاری کردیا  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ اور نئی قیمت 251 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+