کوئٹہ میں دو ہفتوں کے دوران فی کلو آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، شہریوں کا تشویش کا اظہار
- 16, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بلوچستان میں رواں سال گندم کی ریکارڈ فصل ہونے کے باوجود شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کوئٹہ میں دو ہفتوں کے دوران فی کلو آٹے کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹ میں 80 روپے اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 1880 روپے کا ہو گیا۔
کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے چند روز قبل آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1800 مقرر کی تھی۔فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں فلور ملز مالکان نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے چند روز قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مقرر کی تھیں، انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اس ریٹ لسٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800 مقرر کی گئی ہے۔
تبصرے