آپ کے کون سے دوست آن لائن ہیں؟ اب یہ تھریڈز پر جاننا ممکن

تھریڈز

نیوز ٹوڈے :   میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا نام ایکٹیویٹی سٹیٹس ان تھریڈز ہے۔

یہ فیچر آپ کو یہ دیکھنے میں مدد کرے گا کہ تھریڈز پر کون آن لائن ہے۔انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک تھریڈ پوسٹ میں اس فیچر کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیچر آپ کو حقیقی وقت میں دوسرے لوگوں کے ساتھ مشغول ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔آسان الفاظ میں، اب دوسرے لوگوں کے لیے یہ دیکھنا ممکن ہو گا کہ آپ کب آن لائن تھریڈز پر ہیں اور یہ فیچر بطور ڈیفالٹ آن ہوگا۔

لیکن آپ اسے سیٹنگز میں جا کر آف کر سکتے ہیں یا آپ کا آن لائن سٹیٹس صرف ان لوگوں کو نظر آئے گا جو اس فیچر کو آن کرتے ہیں۔اس فیچر کا بنیادی مقصد تھریڈز میں ریئل ٹائم ایکٹیویٹی کو بڑھانا ہے کیونکہ یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ابھی تک اس حوالے سے X (Twitter) سے پیچھے ہے۔

اس فیچر کے تحت جب کوئی شخص تھریڈز پر آن لائن ہوتا ہے تو اس کے صارف نام کے آگے نیلے رنگ کا ڈاٹ نظر آئے گا۔کمپنی کے مطابق اس فیچر کا رول آؤٹ شروع ہو گیا ہے اور یہ بتدریج تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+