نیند کی کمی بالوں کے گرنے اور گنجے پن کا سبب بنتی ہے: ماہرین
- 17, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پرسکون نیند کسی نعمت سے کم نہیں، جس کی کمی انسان کو نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی کمزور کردیتی ہے۔نیند کا ہماری صحت پر گہرا اثر پڑتا ہے، اگر آپ وقت پر سونے کی عادت بنا لیں تو آپ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رہ سکتے ہیں اور کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔تاہم آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ نیند کی کمی آپ کے بالوں کو گرنے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب انسان کو پوری نیند نہیں آتی تو جسم سے کورٹیسون نامی اسٹریس ہارمون خارج ہوتا ہے جو کہ نہ صرف ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ تناؤ بالوں کے جھڑنے کا بھی سبب بن سکتا ہے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی بالوں کے گرنے کے ساتھ ساتھ بالوں کی نشوونما کو بھی متاثر کرتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2002 سے 2013 تک کی گئی ایک کوریائی تحقیق میں کم نیند کے بالوں کے گرنے پر اثرات کا جائزہ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کم نیند لینے والوں میں گنجے پن کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہر ایک کے لیے کم از کم 7 سے 8 گھنٹے کی نیند ضروری ہے، جو نہ صرف آپ کو ذہنی اور جسمانی تناؤ سے بچاتی ہے بلکہ آپ کی آنکھوں کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔
خاص خبریں
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تازہ ترین

تبصرے