ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان واپس آنے کے منتظر ہیں: سی ای او انگلینڈ کرکٹ بورڈ

سی ای او رچرڈ گولڈ

نیوز ٹوڈے :    انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان واپس آنے کے منتظر ہیں۔

رچرڈ گولڈ نے ملتان میں صوفی بزرگ شاہ رکن عالم کے مزار پر حاضری دی، ان کے ہمراہ COOPCB سلمان نصیر بھی تھے۔اس موقع پر رچرڈ گولڈ نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان واپس آنے کے منتظر ہیں، ہمارا خیال رکھنے کا شکریہ۔

 رچرڈ گولڈ نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں یہ میرا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے اور ہمارا خیال رکھا گیا ہے، ہمارے کھلاڑی اور انگلینڈ کے کرکٹ شائقین جو یہاں آئے ہیں وہ بہت انجوائے کر رہے ہیں، ملتان مزار سمیت پاکستان کا دورہ کرنا اچھا ہے۔ . 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+