چیمپئنزٹرافی، بھارتی بورڈ نے پی سی بی کی پیشکش مسترد کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ

نیوز ٹوڈے :   پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھارتی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی پیشکش مبینہ طور پر مسترد کر دی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہر میچ کے بعد بھارتی ٹیم کو چندی گڑھ یا دہلی واپس جانے کا مشورہ دیا تھا جس کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اب بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے میچ کے بعد بھارتی ٹیم کو وطن واپس بھیجنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ روزنامہ جاگرن کے مطابق، بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات پر پی سی بی سے ایسی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے سامنے یہ منصوبہ بھی پیش کیا گیا تو وہ اسے قبول نہیں کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، میچز 20، 23 فروری اور 2 مارچ کو ہوں گے۔اس سے قبل بھارتی ٹیم نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک نے کرکٹ کا بائیکاٹ کیا تھا، آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے اس سے قبل پاکستانی ٹیم 2023 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت گئی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+