نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد بھارت میں ٹیسٹ میچ جیتا

نیوزی لینڈٹیسٹ میچ

نیوز ٹوڈے :   نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد بھارت میں ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔کیوی ٹیم نے بنگلورو ٹیسٹ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد کیوی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی جب کہ نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ اسی میچ کی پہلی اننگز میں پوری بھارتی ٹیم صرف 46 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن کیوی بولرز بھارتی ٹیم کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔

ویرات کوہلی سمیت 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جن میں سرفراز خان، کے ایل راہول، رویندرا جدیجا اور روی چندرن اشون شامل ہیں جبکہ ہندوستان کی جانب سے رشبھ پنت نے سب سے زیادہ 20 رنز بنائے۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کا تیسرا سب سے کم اسکور ہے، اور گھر پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا سب سے کم اسکور بھی ہے۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+